پی پی7 راولپنڈی: مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کا عمل روک دیا گیا

الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست پر آج سماعت کرے گا
Jul 21, 2022

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا۔

حلقہ پی پی7 راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں چار روز بعد بھی ہار جیت کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ ریٹرننگ آفیسر نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر تصدیقی عمل روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مستردہ شدہ ووٹوں کے تصدیق سے متعلق فیصلے کیلئے بال الیکشن کمیشن کی کورٹ میں پھینک دی۔ الیکشن کمیشن عدالتی حکم کی روشنی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

آر او سلطان بھٹی کے مطابق حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد 1516 ہے، یہ مسترد شدہ ووٹ 266 میں سے 236 پولنگ اسٹیشنز کے تھیلوں میں موجود ہیں۔

اب تک 50 پولنگ سٹیشن کے 300 مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کی جا چکی لیکن کسی بھی امیدوار کے ووٹ کم یا زیادہ نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، تحریک انصاف پی پی 7 راول پنڈی کی نشست 49 ووٹوں سے ہاری ہے۔

ELECTION COMMISSION

CM Punjab Election

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div