کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ ملک گیر یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک ٹیرف میں بھی اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کو ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی، سرکاری ڈسکوز کے ٹیرف میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

ای سی سی کا کہنا ہے کہ ملک گیر یکساں ٹیرف کیلئے کے الیکٹرک ٹیرف بڑھانا بھی ضروری تھا، پاور ڈویژن کی سمری پر ای سی سی نے ٹیرف میں اضافے کی اجازت دے دی۔

nepra

K ELECTRIC

ECC MEETING

Miftah Ismael

Tabool ads will show in this div