نجم سیٹھی کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی خارج

الیکشن میں دھاندلی کےالزامات عائد کئے جس سے شہرت متاثر ہوئی

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب کے سابق نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی خارج کردیا۔

بدھ 20 جولائی کو عدالت نے نجم سیٹھی کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر دعوی مسترد کیا۔

نجم سیٹھی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا تھا۔

نجم سیٹھی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سال 2018 میں بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب جنرل الیکشن کروایا تاہم تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کےالزامات عائد کئے جس سے شہرت متاثر ہوئی۔

انھوں نےعدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت عمران خان کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

najam Sethi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div