پولینڈ کےاسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی کا اسپینش کلب بارسلونا سے معاہدہ

4 سالہ معاہدہ50 ملین یورو میں ہوا

پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی کا اسپینش کلب بارسلونا سے معاہدہ ہوگیا۔ 4 سالہ معاہدہ50 ملین یورو میں ہوا ہے۔

رابرٹ لیون ڈوسکی بارسلونا کے دورہ امریکا کے دوران کلب کو جوائن کرینگے جہاں بارسلونا کی ٹیم 4 ٹور میچز کھیلے گی۔

پولش اسٹرائیکر جرمن لیگ میں بائرن میونخ کی نمائندگی کررہے تھے۔ انھوں نے گزشتہ سیزن میں 46 میچز میں 50 گولز اسکورکئے۔ وہ سال 2014 سے اب تک بائرن کیلئے 374 میچوں میں 344 گولز اسکورکرچکے ہیں۔

گولز کی یہ تعداد بائرن کی جانب سے زیادہ گول کرنے میں جرڈ ُمولر کے بعد دوسرے نمبر پرہے۔

barcelona

ROBERT LEWANDOWSKI

Tabool ads will show in this div