آمنہ الیاس کو سوشل میڈیا پر نقلی کم کارداشیان اور سستی کائیلی جینر کے طعنے
آمنہ الیاس نے کیا واقعی اپنے نئے فوٹو شوٹ میں تمام حدیں پار کر لیں ؟ سوشل میڈیا پراداکارہ کو بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ابھی آمنہ الیاس پر پاکستانی فلم چوہدری میں ان کے آئٹم سانگ ’ آتش’ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ انہوں نے اپنا بولڈ فوٹو شوٹ بھی شیئر کردیا۔
سپر ماڈل کا نیا شوٹ فیشن انڈسٹری کے معروف فوٹو گرافر شہباز شازی نے کیا ہے۔
پاکستانی شوبزستاروں نے آمنہ کے نئے فوٹو شوٹ کو بہت پسند کیا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں خان سسٹرز کے نام سے بہنوں ایمن خان اور منال خان نے آمنہ کے فوٹو شوٹ کی کافی تعریف کی۔
ٹاپ ماڈل مہرین سید اور وی جے انوشے اشرف نے ‘واو’ لکھا
آمنہ کو اپنے نئے فوٹو شوٹ پر تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید بھی برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ارے باجی ایک دم زیبرا فیل آرہی ہے
ایک صارف نے لکھا کہ فیک کیم کارداشیان ان میکنگ
آمنہ کی تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا یہ سستی لُنڈے والی کائیلی جینر