کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات شروع

عرس کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی

کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کا عرس شروع ہوگیا ہے۔عرس کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی۔

مشہور صوفی و طابعی بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ کراچی میں شروع ہونے والی تقریبات کا آغاز قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے کیا۔

قائم مقام گورنرسندھ آغاسراج درانی نے عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پرچادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پرمزارکو غسل بھی دیا گیا۔

عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1292ویں عرس کی تقریبات 20 جولائی سے 22 جولائی تک جاری رہیں گی۔ اور زائرین ایس او پی کے تحت حاضری دے سکیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہناتھا کہ جب سےعبداللہ شاہ غازی صاحب یہاں ہیں، کراچی محفوظ ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور یہاں کسی کو لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں رہنے والے سب بھائی کوئی کسی کیخلاف نہیں، تاہم غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ان کے ملک بھیجا جائے گا۔

آغا سراج نے کہا کہ کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے وفاق سے بھی بات کریں گے، اور اس حوالے سے بارڈر سیکورٹی فورسز کو بھی غیرملکیوں کی آمد و رفت کے حوالے سے دیکھنا ہوگا۔

آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ دعا کریں کہ ملک سے شیطان دور ہو اور قانون کے خلاف کام کرنے پر قانون حرکت میں آجائے گا۔

کراچی

Clifton

abdullah shah ghazi

Tabool ads will show in this div