بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ ہوگیا
بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570میگاواٹ ہے
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ ہوگیا ہے۔
پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570، طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
اس کے علاوہ پانی سے 6 ہزار 574 میگاواٹ،سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 500 میگا واٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے پيداوار 750 میگاواٹ، سولر پلانٹس سے 100 میگاواٹ ہے۔
بگاس پلانٹس 77 میگاواٹ، جوہری ایندھن 2 ہزار 569 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔