پی پی 7 راولپنڈی: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

آر او ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

ریٹرننگ آفیسر نے پی پی 7 راولپنڈی ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر دوپہر کو آر او نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ن لیگ کے وکیل سردار تیمور اسلم کا کہنا ہے تھا کہ تحریک انصاف نے درخواست میں کوئی اعتراض اٹھایا نہ یہ بتایا دوبارہ گنتی کتنے پولنگ اسٹیشنز پرکرانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، تحریک انصاف پی پی 7 راول پنڈی کی نشست 49 ووٹوں سے ہاری ہے۔

PTI

ELECTION COMMISSION

PUNJAB BYE ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div