اچھی اسکرپٹ ملی تو بالی ووڈ میں کام کروں گی، مس انڈیا سینی شیٹی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی پوسٹ گریجویشن مکمل کرنا ہے

مس انڈیا بننے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی شہر اُڈوپی پہنچنے والی سینی شیٹی نے کہا ہے کہ اگر انہیں اچھی کہانی اور اسکرپٹ ملے تو وہ بالی ووڈ میں اداکاری کر سکتی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مس انڈیا کا تاج پہننے کے بعد پہلی بار اپنی شہر اُڈوپی پہنچنے والی سینی شیٹی نے کہا کہ وہ مس انڈیا بن کر خوش ہیں لیکن ان کا ہدف مس ورلڈ بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مس ورلڈ کی تیاری کر رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’اگر مجھے اچھی کہانی اور اسکرپٹ ملے تو میں بالی ووڈ میں اداکاری کے لیے تیار ہوں۔

مس انڈیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مس انڈیا کا سفر بہت بڑا رہا ہے اس نے مجھے زندگی میں امید اور اعتماد دیا ہے۔

ماڈل بننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال میرا ماڈل بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر اچھا موقع ملا تو وہ ماڈل بننے کا سوچیں گی۔

مس انڈیا سینی شیٹیمس انڈیا سینی شیٹی کا منگلور ہوائی اڈے پر پرجوش استقبال کیا گیا، اس دوران ان کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ کرناٹک کی سینی شیٹی نے 21 سال کی عمر میں فیمینا مس انڈیا 2022 کا خطاب جیتا۔ سینی نے 31 کنٹسٹنٹ کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

MISS WORLD

Miss INDIA 2022

Sini Shetty

Tabool ads will show in this div