فافن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ جاری کردی

رزلٹ مینجمنٹ سسٹم فعال ہونے سے عوام کا نتائج پر اعتماد بڑھا،رپورٹ

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات پر مجموعی طور پر اعتماد کا اظہارکردیا۔

فافن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات پر تجزیاتی رپورٹ کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سسٹم فعال ہونے سے عوام کا نتائج پر اعتماد بڑھا۔ پی پی 7 راولپنڈی کے علاوہ تمام نتائج بروقت پہنچے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشنز پر مہر لگانے کی جگہ مناسب کور نہ ہونے سے ووٹ کی رازداری پر سمجھوتہ ہوا۔ ووٹ کی رازداری کیلئےمہرلگانےکی جگہ پر مناسب پردہ ہونا چاہیے۔

ضمنی انتخابات پر فافن کے تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اِکا دکا پرتشدد واقعات کےعلاوہ مجموعی طور پر انتخابات پرامن رہے۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 15 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔

ELECTION COMMISSION

fafen

PUNJAB BYE ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div