خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا بنی گالہ کے باہرمطالبات کے حق میں احتجاج
بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہرخیبرپختونخوا کے ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے حق میں 6 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔
احجاج میں شریک اساتذہ کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے گھنٹے گزر گئے مگر کے پی حکومت کا کونمائندہ مذاکرات کیلئے نہ پہنچا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ برطرف ملازمین بحال، سی پی فنڈ کے بجائے پنشن دی جائے جبکہ ہمیں تقرری کی تاریخ سے سینیارٹی دی جائے۔
احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ تحریری معاہدے کے باوجود ایک بھی مطالبہ پورانہیں کیا گیا، ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2022 تک ایڈ ہاک پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء کی حفاظت اور امن عامہ کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔