ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے بھرپور کامیابیاں سمیٹی ہیں، مریم نواز

پچھلے چند برسوں میں ن لیگ نے اپنی ایک سیٹ بھی نہیں ہاری،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے بھرپور کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کئی اچھے نتائج بھی ملے، جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے کئی میں 2018 کے عام انتخابات میں ہمارے پاس کوئی امیدوار ہی نہیں تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ الحمدللہ امیدوار نہ ملنے سے لے کر سخت مقابلہ کرنے تک بڑی بہتری ہوئی ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ چند برسوں کے دوران ہم نے اپنی ایک بھی سیٹ نہیں ہاری۔ درحقیقت حقیقت پی ٹی آئی سے چھینی ہی ہیں

17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو صرف 4 نشستیں ہی حآصل ہوئی تھی جب کہ تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔

maryum nawaz

PUNJAB BYE ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div