دو پاکستانی فلموں کی کاسٹ امریکہ میں کیا کر رہی ہے ؟
مہوش حیات ، ماہرہ خان ، ہمایوں سعید اور فہد مصفطیٰ پاکستانی فلموں کو لیکر امریکہ پہنچ گئے
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن میں عید الضحیٰ کے موقع پرریلیز ہونے والی دو پاکستانی فلموں کا بھی چرچا ہے ۔
پاکستانی فلم قائد اعظم زندہ باد کی مرکزی کاسٹ میں شامل اداکار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ بھی آج کل ہیوسٹن میں ہیں ۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں بھی فلم کا پریمیئر ہوا۔ کاسٹ سے میٹ اپ کے لئے امریکہ میں مقیم پاکستانی نے اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملاقات کی
پاکستانی فلم لندن نہیں جاوں گا کی مرکزی کاسٹ میں شامل اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات بھی امریکہ میں ہیں ۔ دونوں اداکاروں نے فلم کے پریمئر کے موقع پر بگھی میں انٹری دی ۔ ہمایوں سعید پردیس میں بھی پنجابی دیسی لکز میں نظر آئے
فلم لندن نہیں جاوں گا کی کاسٹ ہیوسٹن سے ٹیکساس کے ہی شہر ڈیلس پہنچی جہاں انہوں نے فلم کے پرئمیرمیں شرکت کی ۔