بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ بنادیا

ٹیسٹ کرکٹ میں 3000رنز مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابر اعظم نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس دوران انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کرلئے۔ بابر اعظم نے 41 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

بابراعظم نے اکتوبر 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے 40 برس قبل اپنے 39 ویں ٹیسٹ میچ میں 3000 رنز مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے کم ٹیسٹ میچ کھیل کر 3000 رنزمکمل کئے تھے۔

Babar Azam

Tabool ads will show in this div