کراچی: انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا
انگلش کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی وفد نیشنل اسٹیڈیم پہنچا جہاں انھوں نے سیکورٹی انتظامات کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں آنے والے انگلش کرکٹ بورڈ کے 4 رکنی وفد میں رچرڈ اسنوبال، رابرٹ لنچ، جان کار اور ریج ڈکاسن شامل تھے۔
سیکورٹی وفد کو اسٹیڈیم کے مختلف مقامات کے حوالے سے پی سی بی سیکورٹی آفیشل اور اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
انگلش وفد نے کراچی ایئرپورٹ سے ہوٹل تک اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔
کراچی کے بعد سیکیورٹی وفد لاہور اور ملتان میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گا۔
انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3 ٹیسٹ میچز کیلیے پاکستان آئے گی۔حتمی شیڈول کا فیصلہ سیکورٹی وفد کی رپورٹ کی بنیاد پرہوگا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کےکامیاب دورہ پاکستان کے بعد غیر ملکی ٹیموں کے سیکورٹی خدشات ختم ہوچکے ہیں اوربین الاقوامی ٹیمیں اب پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔