بجلی کے ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ، حکومت کی درخواست پرسماعت کل ہوگی
بجلی کے ٹیرف میں مرحلہ وار اضافے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر کل (بروزبدھ ) سماعت ہوگی۔
بجلی کےبنیادی ٹیرف میں مرحلہ واراضافےکی درخواست نیپراکوموصول ہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت نےٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جولائی سے بجلی3روپے50پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔ اگست سے بجلی مزید3روپے50پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے۔
حکومت کی جانب سے اکتوبرسےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں91پیسےفی یونٹ بڑھانےکی درخواست بھی کی گئی ہے۔
نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ نوٹیفیکشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔
کےالیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے۔
اس سے پہلے نیپرا نے بجلی ٹیرف میں یکساں طور پر 7.91 روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔