اداکارہ مہوش حیات تاحال مس مارول کے سحر میں مبتلا

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پیج پر مس مارول کے مزید پس پردہ مناظر کی تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ مہوش حیات عید الاضحیٰ پراپنی نئی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی ریلیز کے باوجود تاحال مس مارول کے سحر میں مبتلاہیں۔

اداکارہ مہوش حیات مس مارول کو ریلیز ہوئے کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی اپنی کامیابی کا جشن منارہی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پیج پر مس مارول کے مزید پس پردہ مناظر کی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے ویب سیریز کے کرداروں کے ساتھ اپنا گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے سب کا مختصر تعارف بھی کروایا۔

تصویر میں مہوش حیات اور دیگر فنکاروں کے ساتھ پہلی مسلم سپر ہیرو کا کردار اداکرنے والی ایمان ویلانی بھی موجود ہیں۔

mehwish hayat

Tabool ads will show in this div