کل شیخ رشید کو دو نمبر کہنے والے جلیل شرقپوری نے آج ’’بڑی شخصیت“ قرار دیدیا

غصے میں میرے منہ سے سخت الفاظ نکلے، جلیل شرقپوری
Jul 18, 2022

7 se 8 | Jaleel Ahmed Sharaqpuri par lagnay wale ilzamat ki haqiqat kiya hai? | SAMAA TV

کل تک شیخ رشید کو دو نمبر آدمی کہنے والے جلیل شرقپوری نے آج انہیں بڑے لیول کی شخصیت قرار دیدیا، کہتے ہیں غصے میں میرے منہ سے سخت الفاظ نکلے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں میزبان کرن ناز سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا رشید کا لیول بہت بڑا ہے وہ وفاقی وزرا اور بڑے لوگوں سے بھی کم ہی ملتے ہیں، شیخ صاحب کا یہ لیول نہیں ہے کہ وہ مجھ جیسے چھوٹے بندے پر کمنٹ کریں، غصے میں میرے منہ سے سخت الفاظ نکلے، مجھے بُرا بھلا کہنے کیلئے کلپ چلایا گیا جس پرغصہ آگیا تھا۔

جلیل شرقپوری نے کہا خان صاحب کی سوچ کو پسند کرتاہوں ان کیساتھ رہوں گا، شیخ رشید کا لیول بہت بڑا ہے، وہ عام لوگوں سے بہت کم تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ لوگ کہہ رہے تھے استعفیٰ نہ دیں، میں نے کہا تھا حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا لیکن ملنا نہیں چاہتا، بار بارکہنے پر حمزہ شہبازسے ملنے گیا۔

انہوں نے کہا ن لیگ کے ٹکٹ پر تھا اس لیے ووٹ انہیں ہی دینا تھا، اکثردوستوں کی رائے تھی اختلاف ہے تو استعفیٰ دیتے ہیں، ایک ہی راستہ تھا حمزہ شہبازکو ووٹ دوں یا استعفیٰ دے دوں، اس لیے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا، خان صاحب کی سوچ کو پسند کرتا ہوں ان کیساتھ رہوں گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور گل زمان نامی شخص کی مبینہ آڈیو وائرل ہوئی تھی جسے سن کر لگتا ہے کہ جلیل شرقپوری کو غیرمعمولی رقم دے کر استعفیٰ لیا گیا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے آڈیو کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ یہ آواز میری ہے لیکن بات کرتے ہوئے میں تو مذاق کررہا تھا، پیسوں کی کوئی لین دین نہیں ہوئی۔

آڈیو لیک ہونے کے فوری بعد ہی ن لیگ کے منحرف ایم پی اے جلیل احمدشرقپوری نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کےکہتا ہوں شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے۔

PUNJAB

PML N

sheikh rasheed

jalil sharqpuri

Tabool ads will show in this div