کراچی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6614 امیدوار مدمقابل

کراچی میں 25 ٹاونز اور 246 یوسیز بنائی گئی ہیں

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی، ان میں حیدرآباد ڈویژن کے 9 اور کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع شامل ہیں۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات ٹاؤن کی بنیاد پر کرائے جائیں گے، کراچی کو 25 ٹاؤنز، 246 یونین کمیٹیوں اور 984 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے 6614 امیدوار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 8114 امیدوار وارڈ کونسلر کا الیکشن لڑینگے۔

2016 کے آخری بلدیاتی انتخابات ضلع کی بنیاد پر ہوئے تھے جس میں کل 209 یونین کمیٹیاں تھیں، نئی ترامیم کے مطابق یونین کمیٹیوں کی تعداد 209 سے بڑھا کر 246 کردی گئی ہے۔

ضلع وسطی کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے جس میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 45 ہے جبکہ اس سے پہلے یہاں 51 یونین کونسلز تھیں، ضلع کورنگی میں یوسیز کی تعداد حسب سابق 37 ہے، ضلع ملیر میں یونین کمیٹیوں کی تعداد 13 سے بڑھا کر 30 کردی گئی ہے۔

نئی ترامیم کے مطابق ضلع غربی کو دو حصوں یعنی ویسٹ اور کیماڑی میں تقسیم کیا گیا ہے، ضلع غربی میں پہلے 46 یو سیز تھیں۔ اب اس کی 33 یونین کمیٹیاں ہیں اور ضلع کیماڑی میں یوسیز کی تعداد 32 ہے۔

ضلع جنوبی میں 26 یوسیز ہیں جبکہ اس سے قبل یہاں 31 یونین کمیٹیاں تھیں، ضلع شرقی میں یوسیز کی تعداد 31 سے بڑھا کر 43 کردی گئی ہے۔

کراچی کے ساتوں اضلاع میں بنائے گئے ٹاؤنز کی تفصیلات نیچے دی گئی ہیں۔

ضلع شرقی:

1۔ صدر ٹاؤن

2۔ چنیسر ٹاؤن

3۔ جناح ٹاؤن

4۔ گلشن ٹاؤن

5۔ صفورہ ٹاؤن

6۔ سہراب گوٹھ ٹاؤن

ضلع جنوبی:

1۔ لیاری ٹاؤن

2۔ ابراہیم حیدری ٹاؤن

ضلع ملیر:

1۔ گڈاپ ٹاؤن

2۔ ملیر ٹاؤن

3۔ کورنگی ٹاؤن

ضلع کورنگی:

1۔ لانڈھی ٹاؤن

2۔ ماڈل کالونی ٹاؤن

3۔ شاہ فیصل ٹاؤن

ضلع غربی:

1۔ اونگی ٹاؤن

2۔ مومن آباد ٹاؤن

3۔ منگھوپیر ٹاؤن

4۔ موریرو ٹاؤن

ضلع کیماڑی:

1۔ بلدیہ ٹاؤن

2۔ ماڑی پور ٹاؤن

ضلع وسطی:

1۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن

2۔ نیو کراچی ٹاؤن

3۔ ناظم آباد ٹاؤن

4۔ گلبرگ ٹاؤن

5۔ لیاقت آباد ٹاؤن

کراچی کے میئر کا انتخاب یونین کمیٹی سے جیتنے والے چیئرمین کرینگے، واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 26 جون کو 14 اضلاع میں ہوا تھا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔

Karachi LB ELECTIONS

SINDH LG POLLS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div