کیا فنکار بھی سیاسی ہو گئے؟

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں فنکار بھی بول پڑے
Jul 18, 2022

پی ٹی آئی کی جیت کے جشن کو فنکاروں نے بھی منایا

ایک زمانہ تھا کہ جب فنکار اپنی سیاسی وابستگی کو ظاہر نہیں کرتے تھے مگر اب شوبز کی شخصیات کھل کر اپنی سیاسی پسندیدگی یا پسندیدگی ظاہر کرتیں ہیں

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی فیح پر شوبز کی شخصیات نے بھی جیت کا جشن نا صرف منایا بلکہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز میں بھی مختلف پوسٹ شیئر کیں ۔

فیصل قریشی

اداکار فیصل قریشی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تصویر شیئر کی اور ٹیوٹر لکھا کہ عوام کا فیصلہ آگے پی ٹی آئی لکھ کر جیت کا نشان بنایا

فیروز خان

پاکستانی ٹی وی اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والے اداکار فیروز خان نے عمران خان کی تصویر شیئر کی ساتھ ہی لکھا کہ بس رہے نام اللہ کا

شگفتہ اعجاز

پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی پی ٹی آئی کی حامی ہیں انہوں نے بھی عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں مٹھائی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں

ازیکا ڈینیل

اداکارہ نےقوم کو پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارک باد دی

ہارون شاہد

پاکستانی گلوکاراور فنکار ہارون شاہد نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پی ٹی آئی کا پوسٹر لگایا کہ جیت ہوئی پی ٹی ائی کی

ایمن خان

پاکستانی اداکارہ اور انسٹا گرام انفلوئنسر ایمن خان نے بھی ضمنی انتخابات میں بلے کی کامیابی پر اپنی انسٹا اسٹوری لگائی

عفت عمر

پاکستانی ماڈل اور میزبان عفت عمر نے ٹیوٹ کیا کہ یہ عوام کا فیصلہ ہے اگر عوام کو پی ٹی آئی کو منتخب کرنا ہے تو اکثریت جیت گئی

شہروزسبزواری

شہروزسبزواری نے پاکستانی جھنڈے اور عمران خان کی تصویر پر لکھا کہ پاکستان مبارک باد

بلال قریشی

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے بھی پی ٹی آئی کی جیت کی خوشی کا جشن اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے منایا

شوبز

PUNJAB

BYE ELECTIONS

PUNJAB BYE ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div