انگلینڈ کے بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور 2019 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بین اسٹوکس نے 104 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، وہ منگل کو جنوبی افریقہ کیخلاف آخری ون ڈے کھیلیں گے۔
بین اسٹوکس نے اس خبر کا اعلان اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر 2019 ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ اپنی تصویر کے ساتھ کیا۔
2011 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے کے بعد اسٹوکس نے فارمیٹ میں تین سنچریوں سمیت 2919 رنز بنائے اور 74 وکٹیں حاصل کیں۔
خاص بات ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انہوں نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا، ان کے ناقابل شکست 84 رنز نے میچ کو سپر اوور میں بھیجنے میں مدد کی جس کے بعد انگلینڈ نے یہ میچ سپر اوور میں جیت لیا تھا۔