ندا یاسر کو اب سب پتہ چل گیا

مارننگ شو میزبان کو ایک شو میں انہی کے پوچھے گئے سوال پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا

امریکہ میں چھٹیوں کے دوران ندا نے فارمولا ون گاڑی کے قریب لی گئی تصویرکو اپنی انسٹااسٹوری بنایا

مارننگ شو کے دوران پوچھے گئے غلط سوال پرشو کی میزبان ندا یاسر کو بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انکی میمز بھی بنائیں گئیں

ندا نے مہمانوں سے سوال پوچھا کہ فارمولا ون میں کتنی سیٹیں ہوتیں ہیں اور کیسے اس کا فارمولا تیار کیا ؟

  ندا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انکی میمز بنیں
ندا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انکی میمز بنیں

کلپ وائرل ہوئی ، میزبان پر تنقید کی گئی تو اس پر ندا نے اپنے ہی پروگرام میں معافی بھی مانگی

ندا یاسر اپنی فیملی کے ہمراہ آج کل امریکہ کی سیر کر رہی ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایک یو ٹیوب چینل کا آغاز بھی کردیا ہے ۔

امریکہ کی ریاست انڈیانا میں انہوں نے اسپورٹس کارز کے شوروم میں جب فورمولا ون دیکھی تو اس گاڑی کے قریب ہی شوبز کی اس جوڑی نے تصویر کھنچوائی اور ندا نے تو ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ پتہ ہے مجھے اب سب پتہ ہے

شوبز

Nida Yasir

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div