کراچی: موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرگئی، خاتون جاں بحق، بچہ لاپتا

شوہر اور ایک بچی کو بچالیا گیا

کراچی میں بارش کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملی شادمان نالے میں گرگئی، خاتون کی لاش نکال لی گئی، شوہر اور ایک بچی کو بچالیا گیا، ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

ایدھی کے غوطہ خور ڈوبنے والے بچے کی تلاش میں مصروف ہیں، ڈوبنے والی خاتون کی لاش کونکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد عوام مشتعل ہوگئے اور ڈپٹی کمشنر کو گھیرلیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ خراب سڑک اور اندھیرے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہوکر نالے میں گری، شادمان سیکٹر چودہ اے کا نالہ ہر بارش میں حادثات کا سبب بنتا ہے۔

کراچی

Rain

accident

Qalamkaar Kaar Jul 17, 2022 11:52pm
Saaen govt zinda bad
Tabool ads will show in this div