وزیر اعظم اب عام انتخابات کا اعلان کریں،فواد چوہدری

مسائل کا حل فوری اور شفاف الیکشن میں ہے،فواد چوہدری
Jul 17, 2022

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن نتائج کے بعد اب وزیر اعظم کو عام انتخابات کا اعلان کردینا چاہیے۔

سماء کے پروگرام میرے سوال میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک مزید لڑائی جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سیاسی و معاشی مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کب تک لڑتے رہیں گے،پاکستان اسکامتحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کرسیاسی و معاشی بحران حل کرنےپر بات کریں۔ تمام مسائل کا حل فوری اور شفاف الیکشن میں ہے۔

واضح رہے کہ اب تک کے غیر حتمی اور غير سرکاری نتائج کے مطابق تحريک انصاف کے امیدوار 20 میں سے 2 سیٹوں پر کامیاب ہوگئے جبکہ 18 ميں سے 14 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ ن ليگی اميدوار3 حلقوں ميں آگے ہیں۔

لاہور کی 4 ميں سے 3 نشستوں پر بھی پی ٹی آئی اميداروں کو سبقت حاصل ہے، ايک نشست پر ليگی اميدوار کو برتری حاصل ہے۔

fawad chaudhary

PM SHAHBAZ SHARIF

Fahad Jul 18, 2022 01:21am
مسٹر فواد صاحب یہ آپ کا خواب پورا نہیں ہوگا
Fahad Jul 18, 2022 01:22am
اب کیوں نہیں کہتے کہ دہاندلی ہوئی ہے
Tabool ads will show in this div