بارشوں سے حب ڈیم بھر گیا، اضافی پانی کا اخراج شروع

حب ڈیم سے کراچی کو 3 سال تک یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا رہے گا

حالیہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم بھرنے کے بعد اضافی پانی کا اخراج شروع کردیا گیا ہے۔

کراچی اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کو پانی فراہم کرنے والا حب ڈیم مکمل طور پر پانی سے بھر گیا ہے۔

پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کے بعد اب اسپیل ویز کے ذریعے اضافی پانی کو سمندر کی جانب چھوڑا جارہا ہے۔

ڈیم سے پانی چھوڑے جانے سے قبل مقامی انتطامیہ نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقے سے آبادی کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی گنجائش 339 فٹ ہے، حالیہ بارشوں سے قبل حب ڈیم میں پانی کی سطح 322 فٹ تھی۔

واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں 18 فٹ کا اضافہ ہوا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کا بھر جانا شہریوں کے لئے بہت اچھی خبر ہے، ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ حب ڈیم سے کراچی کے ضلع غربی میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی، اب شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی کے حساب سے تین سال تک فراہمی جاری رہے گی۔

hub dam

Monsoon Rain

rain in karachi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div