بابر نے ایک بار پھر خود کو بہترین کھلاڑی ثابت کیا، شاہد آفریدی

بولرز سری لنکا کو کم ٹوٹل تک محدود کرکے جیت حاصل کریں، سابق کپتان

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شاندار بیٹنگ پر شاہد آفریدی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اپنے ٹویٹ میں پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا بابر اعظم نے ایک بار پھر انتہائی دباؤ میں غیر معمولی کھیل پیش کرکے خود کو بہترین کھلاڑی ثابت کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا شاہین شاہ آفریدی اور باقی باؤلرز کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ سری لنکا کو کم ٹوٹل تک محدود رکھیں اور جیت حاصل کریں۔

شاہد آفریدی نے میچ میں بابر اعظم کا ساتھ دینے پر نسیم شاہ کی بھی تعریف کی، واضح رہے کہ گال ٹیسٹ میں پہلی اننگ میں ایک موقع پر 149 رنز پر پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم بابر اعظم نے نسیم شاہ کے ساتھ ملکر آخری وکٹ کیلئے 70 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان 218 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ بابر اعظم 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بناکر اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کرکٹ

Shahid Afridi

PAKVSSL

Babar Azam

GALLE test

Tabool ads will show in this div