تحریک انصاف کی مہم سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا عمران خان کی تقاریر پر سخت ردعمل
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مہم سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی ہر تقریر انکے عوامی عہدے کیلئے نااہل ہونے کا ثبوت ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی قیادت میں پی ٹی آئی قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی، تحریک انصاف کی مہم سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم عمران نیازی کی براہ راست سرپرستی میں چلائی، ہوسِ اقتدار میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کررہے ہیں۔