کرونا وبا؛ مزید 605 مثبت کیسز، 2 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.85 فیصد ریکارڈ

ملک میں کرونا کے مزید 605 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 2 مریض اس وبا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لئے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کئے گئے۔

24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 605 افراد میں کرونا ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت شرح 2.85 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کرونا نے مزید 2 افراد کی جان لے لی، اس طرح اس وبا سے اب تک ملک میں جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 30 ہزار 440 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح آزاد کشمیر میں 6.04 فیصد رہی، جب کہ سندھ میں 3.35، اسلام آباد میں 2.76، پنجاب میں 2.32، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 2.31 اور گلگت بلتستان میں 0.27 فیصد رہی۔

corona virus

COVID-19

Tabool ads will show in this div