پنجاب ضمنی انتخاب: ن لیگ کا مانیٹرنگ سیل قائم
اتوار 17 جولائی کو پاکستان کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے مانٹرینگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن کے مطابق سینٹرل سیکریٹریٹ، 180 ایچ، ماڈل ٹاﺅن لاہور میں قائم کیا گیا ہے، جب کہ اس سلسلے میں سینٹرل کنٹرول روم اور سوشل میڈیا ونگ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران تمام حلقوں سے معلومات جمع کرکے بلا تاخیر عوام اور میڈیا تک پہنچائی جائیں گی۔
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ کے ووٹ اور الیکشن عملہ چور فسادیوں پر نظر رکھی جائے گی، کنٹرول روم کا مقصد یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی شرانگزیوں کو بے نقاب کیا جاسکے، جو الیکشن چوری کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے بھی ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مانٹرینگ سیل قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے ہفتہ 16 جولائی کو مرکزی الیکشن کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت بيس حلقوں میں اليکشن ہونے جا رہے ہیں، جن انتخابات کے بعد پنجاب میں وزيراعلى کون بنے گا يہ فيصلہ ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اليکشن کميشن غير جانبدار سياسى ادارہ نہیں ہے، اليکشن کميشن نے اپنا کردار کل واضح کرديا، پاکستان کا مين اسٹريم ميڈيا حکومتى مشينرى تمام جماعتيں ايک طرف ہیں۔
اسد عمر کے مطابق عمران خان اور پاکستان کى عوام ہیں ایک ساتھ ہیں،یہ اليکشن پرويزالہىٰ يا عمران خان کا اليکشن نہیں ہے، اس ملک کے مستقبل کا ہے۔