اوربھی غم ہیں زمانے میں “شوہر” کے سوا

عمران اشرف اعوان کی اہلیہ نے ایساکیا کہہ دیا؟

سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد اپنی جگہ لیکن اس حقیقت سے شاید ہی کوئی انکارکر پائے کہ اگرآپ اس کے استعمال کے عادی ہیں تو پھرشخصی آزادی بھول جائیں۔

شوبزسیلیبرٹیزکی زندگیوں میں ان کے مداحوں کاعمل دخل بڑی حد تک ان کے اپنے رویے پرانحصارکرتا ہے اوربات چاہے جانے،سراہنے یا پھرمثبت تنقید کی حد تک ہی رہے تو اچھا ہے لیکن کیا کیجئے کہ اب بات کپڑوں، جوتوں کی سلیکشن اورشوبز جوڑیوں کے تصاویری پوزاوربیرون ملک تفریحی چھٹیوں کے دوران کھانے پینے سے لے کر اٹھنے بیٹھنے تک کے عمل کو جانچنے کی حد سے آگے نکل گئی ہے۔

معروف اداکارعمران اشرف اعوان کی اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈارکی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کے جذبات خاصے مشتعل کردیے لیکن کیا واقعی ان کے الفاظ اتنی تنقید کے مستحق تھے؟۔

کرن نے بالی ووڈ سُپراسٹار دپیکا پڈوکون اور ان کےاداکار شوہررنویرسنگھ کا ایک ویڈیو کلپ شیئرکیا جس میں رنویراپنی نصف بہترکوسراہتے ہوئے انہیں اپنی پہچان قراردے رہے ہیں۔

اداکار کا یہ کہنا “میں یقینناً وہ شوہرہوں جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں، میں دپیکا پڈوکون کا شوہرہوں” درحقیقت کرن کو کیسا لگا یہ تو وہی بتاسکتی ہیں لیکن ان کا عمومی تبصرہ بتاتا ہے کہ یہ تعارف انہیں اچھالگا۔

کرن کے کیپشن میں لکھے گئے الفاظ ، “کہاں سے آتے ہیں ایسے شوہر”اس بات کی عکاسی ہرگزنہیں کررہے تھے کہ وہ اپنے شوہرسے ناخوش ہیں یا عمران اشرف ان کی تعریف نہیں کرتے (بہت سے مواقع پر عمران اشرف اعوان اپنی کامیابیوں کو اپنے نکاح کی برکت قراردے چکے ہیں) لیکن ان الفاظ پرکیے جانے والے تبصرے یہ احساس ضرور دلارہے ہیں کہ وہ “بہت بڑی غلطی” کربیٹھی ہیں۔

آزادی اظہاررائے کا بنیادی اصول فراموش کرنے والے ہمارے سوشل میڈیا صارفین اگرسیلیبرٹیزکو فالوکرتے ہیں تو یہ بھی سوچیں کی ان کی زندگیاں ہمارے طے کردہ اصولوں سے مختلف ہیں ، اوراگررنویرنے دپیکا کی ایسی تعریف کی تو یہ سراہے جانے کے ہی قابل تھی کیونکہ اپنی اہلیہ کی کامیابیوں کو دل وجان سے تعلیم کرنا مضبوط مردوں کا شیوہ ہوتا ہے جو ہمارے معاشرے میں خال خال ہی دکھتا ہے۔

قصہ مختصر سیلیبرٹیز کوفالو ضرورکریں، پوسٹ پسند آئے تو لائک بھی کریں لیکن ہرمعاملے میں ناصح بننے سے قبل یہ ضرورسوچ لیں کہ، “ اور بھی غم ہیں زمانے میں تنقید برائے تنقید“ کے سوا۔

یہ بھی بتاتے چلیں کہ سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے عمران اشرف اور کرن کا ایک بیٹا روحام ہے جس کی پیدائش مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔

Deepika padukone

Ranveer Singh

IMRAN ASHRAF AWAN

Kiran Ashfaque Hussein Dar

Tabool ads will show in this div