بلال مقصود نے تمام مسائل کےحل کیلئے پاکستان کا نیا نام بتادیا

گلوکاروزیراعظم بنتے ہی ملک کا نام تبدیل کردیں گے

پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل اتنا آسان نہیں لیکن گلوکار بلال مقصود کو لگتا ہے کہ صرف ایک اقدام سے تمام ملکی مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

اسٹرنگز بینڈ کے سابق رکن تابش ہاشمی کے پروگرام “ ہنسنا منع ہے“ میں شریک ہوئے جس کی آنے والی قسط کا ٹیزرسوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو کلپ میں تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ وزیراعظم بننے کی صورت میں شروع کے دو اقدامات جس پربلال مقصود کا جواب خاصا برجستہ اور معنی خیزہے۔

انہوں نے کہا کہ ، “ایک ہی اقدام کروں گا، پاکستان کا نام امریکا رکھ دوں گا پھرسب کچھ ٹھیک ہوجائے گا”۔

پاکستانی سیاست میں امریکا کا کردار ہمیشہ سے ہی انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے اس لیے بلال مقصود کا یہ دلچسپ جواب سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوب پسند آیا۔

گلوکار کے مداحوں اوردیگرصارفین نے انہیں سراہتے ہوئے اس پوسٹ پرتائیدی تبصرے کیے۔

پاکستان

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div