کراچی: جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے6 ملزمان گرفتار

ملزمان کئی عرصےسےشہریوں کو لوٹ رہے تھے، ایف آئی اے

ایف آئی اے سندھ نے چھاپہ مارکر جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گروہ جعلی ویزے لگاکر پاکستانیوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھیجتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عبداللہ شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان کئی عرصےسےشہریوں کو لوٹ رہے تھے، پکڑے گئے ملزمان کا تعلق لاہورسے ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے کئی درجن پاسپورٹ، ویزا اسٹیمپ، امیگریشن انٹری وایگزٹ اسٹیمپ برآمد کرلیے گئے۔

fia

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div