تخت پنجاب کی جنگ : ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

پنجاب اسمبلی میں اب تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن گئی

** گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔**

غير حتمی اور غير سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحريک انصاف 20 میں سے 15 سیٹوں پر کامیاب ہو گئی۔ مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

غیرختمی اور غیر سرکاری نتائج

ضمنی انتخابات میں ان 20 نشستوں پر حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے انھیں مزید 9 نشستوں جبکہ پی ٹی آئی کو پنجاب پر حکمرانی کےلیے 13 نشستوں پر جیت ضروری تھی لیکن خلاف توقع مسلم لیگ اپنے مضبوط ترین گڑھ لاہور سے بھی ہار گئی۔

پی پی 7 راولپنڈی

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 7 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد 68 ہزار 906 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کرنل (ر) شبیر اعوان 68 ہزار 857 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 83 خوشاب

پی پی83خوشاب،تمام215 پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےحسن اسلم اعوان49 ہزار855ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوارملک آصف42 ہزار210 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 90 بھکر

پی پی90بھکر،تمام181پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عرفان اللہ نیازی68 ہزار982ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سعید اکبر نوانی 59ہزار856ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 97 فیصل آباد

پی پی97 فیصل آباد کے تمام 168پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 67 ہزار 23 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےاجمل چیمہ 54ہزار 266 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 125 جھنگ

پی پی125جھنگ کے تمام185پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے اعظم چیلہ 82 ہزار 382 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےفیصل حیات جبوانہ 52ہزار178ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 127 جھنگ

پی پی127جھنگ سے پی ٹی آئی کے مہر محمد نواز 71 ہزار 648 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے مہرمحمد اسلم 47 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔

پی پی 140 شیخوپورہ

پی پی 140 شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شہزاد ورک 49 ہزار 737 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کےامیدوار میاں خالد محمود 32 ہزار 812 ووٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے نتائج

لاہور کی 4 نشستوں میں سے 3 پر تحریک انصاف جب کہ ایک پر مسلم لیگ (ن) کا امیدوار کامیاب ہوا۔

پی پی 158 لاہور

پی پی 158 لاہور سے پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم عثمان 37 ہزار 463 ووٹ لیکر کامیاب قرارا پائے جبکہ ن لیگ کے رانا احسن 31 ہزار 906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 167 لاہور

پی پی 167 لاہورکےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر احمد نے 40 ہزار 511 ووٹ لے کر میدان مارا جبکہ ن لیگ کے نذیر احمد چوہان 26ہزار 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

پی پی 168 لاہور

پی پی168 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی 26 ہزار 169 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد نواز اعوان 15 ہزار 767ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 170 لاہور

پی پی170لاہور کے تمام 79 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک ظہیرعباس کھوکھر 24 ہزار 688 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کےمحمد امین ذوالقرنین 17 ہزار 519 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 202 ساہیوال

پی پی 202 ساہیوال سے بھی پی ٹی آئی کے محمد غلام سرور 62 ہزار 298 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے ملک نعمان احمد لنگڑیال 59 ہزار191 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 217 ملتان

پی پی 217 ملتان سے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی 46 ہزار 963 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار سلمان نعیم 40 ہزار 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 224 لودھراں

پی پی 224 لودھراں سے پی ٹی آئی کے عامر اقبال شاہ نے 69 ہزار 881 ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی جب کہ ن لیگ کے چوہدری زوار حسین وڑائچ 56 ہزار 214 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی پی 228 لودھراں

پی پی 228 لودھراں سے آزاد امیدوار سید رفیع الدین بخاری 45 ہزار 20 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کےعزت جاوید 38 ہزار 338 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 237 بہاولنگر

پی پی237 بہاولنگر سے ن لیگ کے میاں فدا حسین وٹو67 ہزار 643 ووٹ لے کر سرخرو ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کےآفتاب رضا 31 ہزار 165 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 272 مظفر گڑھ

پی پی 272 مظفرگڑھ سے پی ٹی آئی کے محمد معظم خان 46 ہزار 69 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ن لیگ کی سیدہ زہرا باسط بخاری 36 ہزار 401 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہی۔

پی پی 273 مظفر گڑھ

پی پی 273 مظفرگڑھ سے ن لیگ کے محمد سبطین رضا 59 ہزار 679 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے یاسر خان 51ہزار 232ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 282 لیہ

پی پی282 لیہ پی ٹی آئی کے قیصر خان مگسی 57 ہزار 75 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ کے طاہر رندھاوا 38 ہزار 902 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 288 ڈی جی خان

پی پی 288 ڈی جی خان سے پی ٹی آئی کے سردارسیف الدین کھوسہ59 ہزار ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے سردار عبدالقادر کھوسہ 33498 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک کے موصول نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 47.8 فیصد رہا۔ پی ٹی آئی اب تک47.2فیصد ووٹ لیکرآگے جبکہ ن لیگ کو39.2فیصدووٹ ملے.

واضح رہے کہ یہ انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے ان منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے خالی ہونے کے بعد ہو رہے ہیں، جنہیں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے کی وجہ سے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

pmln

PTI

ELECTION COMMISSION

PUNJAB BYE ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div
Mugsl Buksh Jul 16, 2022 11:39am
Drama Queen Pervaiz Elahi soon be going to hospital that he got heart attack because in election they are rigging but no body will pay attention and he would had end of the day get nothing and his son Monuse Elahi soon behind the bars in big Corruptions cases,

تبولا

Tabool ads will show in this div