عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست کیلئے خصوصی بینچ تشکیل

چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ 19 جولائی کو سماعت کرے گا

چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے خصوصی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال خود کریں گے۔ تین رکنی بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

خصوصی بینچ انیس جولائی کو دن ساڑھے بارہ بجے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں عمران خان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں۔ نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترامیم کرنے والوں نے اپنی ذات کو بچانے کیلئے نیب قانون کا حلیہ ہی بدل دیا گیا ہے ان ترامیم کے بعد بیرون ملک سے آئے شواہد عدالت میں قابل قبول نہیں ہونگے۔

NAB

IMRAN KHAN

SUPREME COURT OF PAKISTAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div