گلگت: سیلاب میں بچیوں کو بچانے والے نوجوانوں کیلئے نقد انعام و ایوارڈ کا اعلان

دونوں نوجوان پورے معاشرے کیلئے رول ماڈل ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ضع دیامر کے علاقے کھنبری میں سیلابی ریلے میں پھنسی دو بچیوں کو ریسکیو کرنے والےنوجوانوں کےلیے ایوارڈ اور مالی امداد کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خالد خورشید نے بچیوں کو ریسکیو کرنے والے نوجوانوں محمد جواز اور عاصم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کےلیے ایوارڈ اور فی کس دو،دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے بچیوں کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو کرنے والے دو نوجوانوں کے اس عمل کو انسان دوستی کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی جان بچانے کے لئے بھرپور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے یہ دونوں نوجوان پورے معاشرے کے لئے رول ماڈل ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے داریل چلاس میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

GILGIT BALTISTAN

flood situation

CM GB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div