بچوں میں پراسرارہیپاٹائٹس کا پھیلاو،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
برطانیہ سے ابھرنے والے اس وائرس سے ایک ماہ سے 16 برس کی عمر کے بچے متاثر ہو رہے ہیں
عالمی ادارہ برائے صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے ابھرنے والے پراسرارہیپاٹائٹس کے وائرس سے اب تک 22 بچوں کی اموات ہو چکیں ہیں ۔ اس وائرس کا پھیلاو دنیا کے پانچ خطوں کے 35 ممالک میں ہوچکا ہے
عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق آٹھ جولائی تک اس وائرس میں مبتلا دنیا بھرسے 1010 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ جبکہ اس وائرس کا شکار ایک ماہ سے 16 برس کی عمر تک کے بچے ہو رہے ہیں ۔
پراسرارہیپاٹائٹس کا پہلا کیس رواں برس اپریل میں برطانیہ میں رپورٹ ہوا ۔ متاثر ہونے والے بچوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس اے اورای نہیں پایا گیا۔ تاہم عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہت سے متاثرہ بچوں میں کورونا وائرس کی تو تشخیص ہوئی لیکن اب تک ڈیٹا نامکمل ہے۔
بچوں میں ہیپاٹائٹس کی علامات کیا ہیں ؟
1010 کیسز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق 60 فی صد بچوں میں الٹی اوراسہال کی علامات پائیں گئی ، 53 بچوں میں یرقان ،52 فی صد متاثرہ بچوں میں کمزوری اور 50 فی صد بچوں میں پیٹ درد کی علامات دیکھیں گئیں ۔ وائرس کا شکار ہونے والے بچوں میں وائرس میں یرقان، اسہال، الٹی اور پیٹ میں درد جیسی علامات رپورٹ ہو رہی ہیں۔ان علامات کو واضع ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے میں اوسط 4 دن کا عرصہ لگ رہا ہے