ڈپٹی کمشنر جنوبی اور ممبر ریونیو بورڈ آگ سے جھلس گئے

دونوں افسران ڈی سی ساؤتھ کے گھر سیلنڈر پھٹنے سے جلے

ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار اور ممبر ریونیو بورڈ مقصود جہانگیر سیلنڈر پھٹنے سے جھلس گئے۔

کراچی میں سیلنڈر پھٹنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار اور ممبرریونیو بورڈ مقصود جہانگیر آگ سے جھلس گئے۔

دونوں افسران ڈی سی جنوبی کے گھر میں موجود تھے جہاں سیلنڈر پھٹ گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور دونوں افسران کو کلفٹن سے گلشن اقبال کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی کا نچلا دھڑ 50 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے، جب کہ ممبر سندھ ریونیو بورڈ مقصود جہانگیر کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

Karachi Blast

slander blast

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div