منحرف لیگی ایم پی اے پنجاب اسمبلی سے استعفی دیکر پی ٹی آئی میں شامل

فیصل نیازی پی پی 209 خانیوال سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے

مسلم لیگ ن کے منحرف رکن فیصل نیازی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو دیا تھا۔

فیصل نیازی کا کہنا تھا کہ وہ بہت پہلے ہی مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں الگ کرچکے تھے تاہم اب مزید اس جماعت کے ساتھ نہیں رہ سکتے، ان کا اب مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فیصل خان نیازی 2018 کے عام انتخابات میں خانیوال سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم بعد ازاں وہ اپنی پارٹی سے منحرف ہوگئے تھے۔

PTI

PML N

PUNJAB ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div