اشنا شاہ کا بوائے فرینڈ کون ہے ؟
اشنا اورحمزہ امین کو شوبزشخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ آج کل یورپی ملک آسٹریا میں موجود ہیں۔ چند روز قبل ہی اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گرین لانگ ویسٹرن ڈریس زیب تن کیے اپنی کچھ تصاویرشیئر کیں ۔
اشنا کے ساتھ ان تصاویر میں پروفیشنل گولفر حمزہ امین بھی نظرآرہے ہیں۔ ان تصاویرپر اشنا نے کیپشن دیا کہ کیا آپ کیا میرے محافظ بن سکتے ہیں ؟
اس پوسٹ کے بعد سے ہی پاکستانی شوبز کی شخصیات نے اشنا کو مبارک باد دی ۔
آئمہ بیگ نے لکھا ‘کیوٹ ، کیوٹ، کیوٹ ’
نوین وقار نے اشنا کو کومنٹ کیا ’ گرل کرش’
اداکارہ ثنا جاوید نےجوڑی کی تصویر پر کومنٹ کیا ’ماشااللہ ’
ان کے علاوہ منال، اریبہ خان ، کبریٰ خان ، عائشہ ملک نے بھی اشنا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
حمزہ امین کون ہیں ؟
حمزہ امین پروفیشنل گولفر ہیں ، جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ حمزہ کے والد تیمور حسن امین ایشیا پیسفک گلف فیڈریشن کے چیئرمین ہیں
حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں
اشنا شاہ بھی جانوروں کے تحفظ فراہم کرنے کے لئے آواز اٹھاتیں ہیں ۔ وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی سفیر کے بھی ہیں ۔
حمزہ نے اپنے انسٹا ہینڈل میںاشنا کے ساتھ لی گئی سیلفی کو شیئر کیا ، ساتھ ہی اپنے فولورز سے درخواست کی کہ حمزہ نے پلیز اشنا کو فولو کریں ایسا نہیں کرکے شرمندہ نہ کریں