معروف صحافی عمران ریاض خان کو آف لوڈ کردیا گیا

اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا

معروف صحافی عمران ریاض خان کو جمعہ 15 جولائی کو لاہور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق ٹی وی میزبان عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے ہوئے بلیک لسٹ میں نام ہونے پر اف لوڈ کیا گیا۔

عمران ریاض کا نام پولیس کی جانب سے ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ایف آئی اے کو دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق عمران ریاض نے آج بروز جمعہ صبح لاہور سے نجی ایئر لائن ایمرٹس کی پرواز سے دبئی جانا تھا۔

امیگریشن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران ریاض کو بیرون ملک روانگی سے روکنے اور آف لوڈ کرنے سے متعلق اعلی پولیس افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

آف لوڈ ہونے کے بعد ٹی وی میزبان ایئر پورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔

lahore airport

Offload

IMRAN RIAZ KHAN

Abdul wahab khattak Jul 15, 2022 03:10pm
That's good
Shafiq Ahmed Jul 15, 2022 03:24pm
One day they'll offload from Pakistan
Ather Adnan Jul 15, 2022 03:51pm
*Appeal from all the political parties leadership, P.M, President, COAS & all stakeholders of Pakistan*
Nasir Shabir Jul 16, 2022 03:14am
اس فسطایت کے دور مین ایسا ھونا کچھ بعید نہن۔انقلاب لانا ھو تو یہ سب کچھ معمولی باتین ھین۔۔ویسے بھی رقص زنجیر پہن کر ھی کیا جاتا ھے۔۔
Tabool ads will show in this div