حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بعد از حج آپریشن کا آغاز کرديا، پہلی پرواز پی کے 740 سعودی عرب سے 213 حجاج کرام کو ليکر لاہور پہنچ گئی۔
پی آئی اے نے حاجیوں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا، پہلی بعد از حج پرواز پی کے 740 سعودی عرب سے 213 حجاج کرام کو لے کر لاہور پہنچ گئیں۔
پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز 6 جون کو ہوا تھا، جس کے ذریعے 220 عازمین حج لاہور سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام کا استقبال پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی اور ڈسٹرکٹ منیجر بابر زمان نے کیا، اس موقع پر حاجیوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حجاج کرام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی کے جدہ اور لاہور ایئرپورٹ پر انتظامات کو سراہا۔
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی خدمت اور سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔