دنیا بھر سے شرکت کرنے والے لاکھوں عازمین نے شیطان پر اپنا غصہ کیسے نکالا؟

حج اکبر کی ادائیگی کے دوارن شیطان کو کنکریاں مارنے کی دلچسپ ویڈیوز

عازمین حج کے دوران حجاج کرام نے اپنے اپنے اندازمیں رمی جمار کی ادائیگی کے لئے شیطان کو کنکریاں ماریں ۔

فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی کہا کہ اسکو چھوڑنا نہیں ساتھ ہی کیپشن دیا کہ دوڑنے کی رفتار نہیں شیطان کوغصے سے کنکریاں مارنے کی رفتارسو میل فی گھنٹہ ہے

سوشل میڈیا پر رواں برس دوران حج رمی جمار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ، جس میں ایک شخص ‘بسمہ اللہ’ پڑھ کرنصف دائرے میں گھوم کر پوری رفتار اورغصے بھرے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارتا ہے

ایک اوروائرل ویڈیو میں سیکیورٹی پر مامور گارڈز ایک نابینا شخص کو کنکریاں مارنے کا رخ بتا رہے ہیں

دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین نے شرکت کی، اور علامتی طور پر شیطان سے کیے جانے والے غصے کو کنکریاں مار کر نکالا اور حج کے رمی جمار کی اس روایت کو ادا کیا

شیطان کو مارے جانے والی کنکریاں کہاں جاتیں ہیں ؟

سعودی ہاوسنگ منسٹری کے زیر انتظام کام کرنے والی ‘کیدانہ کمپنی’ اتنی بڑی تعداد میں شیطان کو مارے جانے والی کنکریوں کو نا صرف جمع کرتی ہے بلکہ حج کے اس مناسک کی ادائیگی کے یہی کمپنی رمی جما کے چاروں منزلوں اور تین پلیرز سے کنکریاں گر کر نیچے کی منزل میں جمع ہو جاتیں ہیں ۔

 شیطان کو مارے جانے والی کنکریاں

کیدانہ کمپنی کے مطابق حج کے اس مناسک کو ادا کرنے کے لئے تقریبا تیراسی ہزاربیگز میں رکھی گئیں کنکریوں کو مزدلفہ کے تین سو مقامات میں رکھا گیا ۔ رواں برس حج کے اس مناسک کی ادائیگی کےبعد کیدانہ کمپنی نے اسی ہزار کنکریوں کے بیگز جمع کیے ۔

middle east

HAJJ OPERATION

HAJJ 2022

HAJJ MISSION

Tabool ads will show in this div