فرح خان نے اپنی طلبی پر نیب کو قانونی نوٹس بھیج دیا

نوٹس واپس نہ لیاتواعلیٰ عدالت سے رجوع کیاجائیگا

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے قومی احتساب بیورو ( نیب ) میں اپنی طلبی کے نوٹسز روکنے کے لیے وکیل کے توسط سے نیب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

فرح خان کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نیب کو نوٹس بھجوایا، جس میں فرح خان کے خلاف کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو پرائیویٹ شخص کے خلاف انکوائری کا اختیار نہیں، کرپشن کا کوئی ثبوت نیب کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا۔

بھیجے گئے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قائم مقام چیرمین اس قسم کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتے، حالیہ ترامیم کے بعد یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہذا نیب نوٹسز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر طلبی کا نوٹس واپس نہ لیا گیا تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

NAB

ANTI CORRUPTION

BUSHRA BIBI

FARAH KHAN GOGI

Tabool ads will show in this div