شمالی وزیرستان سے پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق

جنوبی و شمالی اضلاع وائرس کے لئے حساس قرار

شمالی وزیرستان میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید ایک کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ پاکستان میں رواں برس کا بارہواں کیس ہے، اور اب تک تصدیق ہونے والے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی و شمالی اضلاع وائرس کے لئے حساس قرار دیئے جا چکے ہیں، اور پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے، وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد بار پولیو مہمات کا انعقاد کر چکے ہیں، موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ پروگرام زیادہ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعدد حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، جس میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے، ہمارے بچے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے حقدار ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ تمام والدین کو حالات کی نزاکت کا احساس ہونا چاہئے، وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں، پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور ہر مہم میں بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

وفاقی سیکرٹری صحت

سیکرٹری صحت فخر عالم کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہم اپنی کوششیں مزید تیز کر رہے ہیں، پولیو پروگرام پولیو کے خاتمے کیلئے دن رات انتھک محنت کر رہا ہے۔

polio campaign

NORTH WAZIRSITAN

Tabool ads will show in this div