کم کارڈیشین بننے کے لیےکروڑوں خرچنے والی برازیلین ماڈل کا “ریورس” گیئر
امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین جیسا دکھنے کے لیے کروڑوں خرچ کرنےوالی برازیلین ماڈل اب پھرسے پہلے والی شکل وصورت حاصل کرنے کے لیے پیسہ بہارہی ہیں ۔
معروف فیشن برانڈ ورساچی کیے لیے کام کرنے والی 29 سالہ جینیفرپامپلونا ایک دونہیں بلکہ پچھلے 12 سال سے کم جیسا لگنے کے لیے اپنی 40 سے زائد سرجریزکرواچکی ہیں لیکن اب اچانک انہیں احساس ہواکہ یہ تبدیلی ہرگزبھی خوش آئند نہیں ، اس لیے وہ پھرسے پُرانی شکل حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
جینیفرجو اپنی گزشتہ سرجریز پرتقریباً 5 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہیں اب پھرسے لگ بھگ ایک کروڑ ادا کرچکی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفرکا کہنا ہے کہ لوگوں کا اسے کم کارڈیشین کہنا پریشان کُن ہوگا کیونکہ اس نے تعلیم حاصل کی، کاروبارحاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کام کیا لیکن ذاتی زندگی میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے قطع نظراب اسے صرف اس لیے پہچانا جارہا ہے کہ وہ کم کارڈیشین جیسی دکھتی ہے۔
اسی لیے ماضی میں کی جانے والی 40 سے زائد تکلیف دہ سرجریوں کے بعد جینیفرنے ایک بار پھرخاصی تکلیف دہ سرجری ڈی ٹرانزیشن کروائی تا کہ وہ پھرسے پہلے جیسی بن سکیں۔
برازیلین ماڈل کی پہلی سرجری 2010 میں ہوئی تھی جب ان کی عمر17 سال تھی، کارڈیشین جیسا دکھنے کی تبدیلی نے ان کے انسٹاگرام فالوورزمیں بھی 10 لاکھ کا اضافہ کیا۔
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جینیفرکو لگا کہ انہیں سرجریز کروانے کی عادت ہوگئی ہے لیکن وہ خوشی محسوس نہیں کررہیں کیونکہ یہ ایک نشے کی مانند تھا اور وہ ہرچیزپرسے کنٹرول کھورہی تھیں۔ برسوں پریشان رہنے کے بعد جینیفرکو علم ہو کہ وہ ایک عارضے باڈی ڈسمورفیا کا شکارہیں اور اب اپنی اصل شکل میں واپس آنا چاہتی ہیں۔
بالآخرجینیفرکو استنبول میں موجود ایک ڈاکٹرکا علم ہوا جس نے انہیں دوبارہ سے پہلے جیسا بننے میں مددکی لیکن یہ سب اتنا بھی آسان نہ تھا، دوران سرجری پیچیدگیوں اور انفیکشن کے باعث بعد میں 3 روز تک ماڈل کے گالوں سے خون رستا رہا۔
صحت یابی کی جانب گامزن جینیفرکا کہنا ہے کہ وہ سوچتی تھیں کہ میں نے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کردیا ہے لیکن اب یہ بہترین احساس ہے کہ میں خود سے لڑنہیں رہی اور زندگی کے اصل معنی کو سمجھتی ہوں۔