فرواعلی کاظمی نے ماڈلنگ کو خیرباد کہہ دیا

فروانے وجہ بتاتےہوئے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا

پاکستان کی سُپرماڈلزمیں سے ایک فرواعلی کاظمی نے ماڈلنگ کو خیرباد کہتے ہوئے حجاب اپنالیاہے۔

فروانے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویرڈیلیٹ کرتے ہوئے صرف انہی کو اپ لوڈ کیا ہے جس میں وہ سر پرحجاب لیے ہوئے ہیں۔

سال 2015 میں کیریئرکا آغاز کرنے والی فروا نے کیریئرکےعروج میں ریمپ ماڈلنگ کے علاوہ ٹاپ برانڈزکے لیے فیشن شوٹ کروایا، تاہم رواں سال کے آغازمیں کربلا جانے والی فروانے مقدس مقمات کی زیارتوں کے بعد سوشل میڈیا سے اپنی بولڈ اور فیشن شوٹس کی تصاویر ہٹادیں۔

تاحال فرواکی جانب سے اس حوالےسے کسی قسم کی وضاحت سامنے نہیں آئی تھی تاہم شوبزحلقوں اور ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انہوں نے شوبزانڈسٹری سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے۔

اپنے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرنے والی فروانے انسٹااسٹوریزمیں تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ماڈلنگ کرنا چھوڑچکی ہیں۔

فالوورزکے سوالات کا جواب دینے والی فروانے ابہام دور کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کسی سے متاثرہوکرایسا قدم نہیں اٹھایا بلکہ انہیں ایسالگا کہ اب کچھ نیا کرنے کا وقت ہے۔

ایک فالوورزنے سوال کیا کہ ایسی کون سی چیزتھی جس نے انہیں یہ فیصلہ لینے پرمجبورکیا ہویا ان کےدل کو چھوگئی ہو، جواب میں فرانے لکھا کہ ان کے پاس ایک طویل جواب ہے لیکن مختصراً یہ کہ انہوں نے اپنے کام سے لطف اندوزہونا چھوڑدیا تھا، کیونکہ کالج کے زمانے میں محض تفریح کے لیے ماڈلنگ کاآغاز کیا جو پھران کا پروفیشن بن گئی وہ دوتین سال سے اسے چھوڑنا چاہ رہی تھیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

فرواکے مطابق ان کے لیے ماڈلنگ کا پروفیشن اپنی معنویت کھوچکا تھا۔

حجاب لینے سے متعلق سوال پرفروانے کہا کہ وہ زیارت کے لیے گئی تھیں جہاں پردے کی سخت پابندی کی جاتی ہے اور جب وہ واپس آئیں تو وہ حجاب اتارنا نہیں چاہتی تھیں کیونکہ انہیں ایسا کرنا اچھالگا۔

فرواسے یہ بھی پوچھا گیا کہ ان کے شوہراور سسرال والت ماڈرن ذہنیت کے ہیں اور وہ خود بھی ایسی ہی تھیں لیکن اب جب کہ وہ اپنا آپ تندیل کرچکی ہیں تو کیا اس چیز نے ان کے تعلق پرکوئی اثرڈالا؟ فروانے بتایا کہ ان کے سسرال والے سیکولرہیں جو دوسروں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اس لیے وہ زندگی میں جو بھی کریں اس کا اثر ان کی زندگی پرنہیں پڑے گا۔

فروااپنے فالوورزکوکچن گارڈننگ بھی سکھارہی ہیں اور اس حوالے سے مختلف ویڈیوز اپ لوڈکرتی رہتی ہیں۔

Farwa Ali Kazmi

Tabool ads will show in this div