پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہونگی، مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہونگی اور15 تاریخ کا انتظار نہیں کرینگے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے صحافیوں سے غیررسمی بات چیت میں بتایا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری وزارت کو موصول ہوگئی ہے اور پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہونگی، 15 تاریخ کا انتظار نہیں کرینگے۔
وزیرخزانہ نے واضح کردیا کہ وزیراعظم شہبازشریف عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی بتادیا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پرآئی ایم ایف کوبھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے پرمفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پوری قوم کو مبارک ہو کیوں کہ قوم مشکل فیصلوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اورپاکستانی قوم ان بحرانوں کو سمجھتی ہے تاہم اب مشکل وقت کے بعد قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیاہے۔