گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی؛ شارٹ فال میں مزید 1747 میگاواٹ کا اضافہ

ملک میں جاری بجلی کے کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بعد گڈو پاور پلانٹ سے ملنے والی بجلی بھی نیشنل گرڈ میں نکل گئی ہے جس کے بعد ملک میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی سے ایک ہزار 747 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں نکل گئی ہے اور شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ملک میں بجلی کا بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

پاور ڈویژن نے گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کے واقعے سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

توانائی ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ میں ہونے والی آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں، آتشزدگی میں انسانی غلطی ہوئی تو ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب نیلم نیلم جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی ٹنل میں خرابی سے 969 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہے۔ پراجیکٹ کی سرنگ میں خرابی کو بھی تاحال دور نہیں کیا جاسکا، سرنگ کی مکمل صفائی کے بعد خرابی کو دور کیا جائے گا ، اس میں مزید 15 سے 20 روز لگ سکتے ہیں۔

power shortage

power short fall

Tabool ads will show in this div