ضمنی الیکشن کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

تمام بیلٹ پیپرزکی چھپائی اسلام آباد میں ہوئی

پنجاب کے 20 حلقوں کے لئے 47 لاکھ 30ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

پنجاب میں 17 جولائی کو شیڈول ضمنی انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں اور ضمنی الیکشن کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوچکی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 حلقوں کے لئے 47 لاکھ 30ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، جب کہ الیکشن کمیشن نے 1 لاکھ 53 ہزار657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے ہیں، تمام بیلٹ پیپرزکی چھپائی اسلام آبادمیں ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کے لئے طلب کرلیا ہے، بیلٹ پیپرز سخت سیکورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی کو شیڈول ہے جبکہ این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کی خدمات مانگ لیں، چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھ دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ کراچی اور لاہور کے ضمنی الیکشن میں بدامنی کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے، مراسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ انتخابات میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا تھا۔

ELECTION COMMISSION

ballot paper

PUNJAB BYE ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div