سابق ایم ڈی پاکستان پيٹروليم لميٹڈ نے قومی خزانے کو 9 ارب روپے کا چونا لگا دیا

پاکستان پيٹروليم لميٹڈ کے 2 سینیئرافسران کو گرفتار کرلیا گیا

سابق ایم ڈی پاکستان پيٹروليم لميٹڈ وامق بخاری پر قومی خزانے کے 9 ارب روپے ہڑپ کرجانے کے الزام ميں ايف آئی اے نے دو افسران کو گرفتار کرليا۔

ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ایم ڈی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ وامق بخاری نے قومی خزانے کو 9 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

ایف آئی اے کے مطابق 2015 - 16 میں ملک میں گیس اور تيل کی تلاش کيلئے غیرملکی کمپنی کو 43 ملین ڈالر کا ٹھیکا دیا گيا، اور ٹھیکیدار کو کام سے پہلے ہی بطورایڈوانس پوری رقم دے دی گئی۔

جس کمپنی کے ٹھیکيدار کو ٹھیکا دیا گیا وہ اور سابق ایم ڈی پی پی ایل وامق بخاری کام کئے بغير ہی رقم لے کر بيرون ملک فرار ہوگئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 2018 ميں معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

ڈائريکٹرايف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ اور فراڈ کی چار ايف آئی آر درج کی گئی ہیں، اور ایف آئی اے نے پاکستان پيٹروليم لميٹڈ کے 2 سینیئر افسران کو گرفتارکرلیا ہے، جب کہ مفرور ملزمان کو انٹرپول سے گرفتار کرانے کی کوشش کريں گے۔

corruption case

تبولا

Tabool ads will show in this div
Zia ur Rehman Jul 13, 2022 10:32pm
Irony is that such culprits ran away with public money and yet not managed to be punished! This is the dark side of our accountability mechanism and then such corrupt bureaucrats will play with our weak judicial system!!
Zia ur Rehman Jul 14, 2022 10:17am
Irony is that such culprits ran away with public money and yet not managed to be punished! This is the dark side of our accountability mechanism and then such corrupt bureaucrats will play with our weak judicial system!!

تبولا

Tabool ads will show in this div